منڈی بہاؤالدین: ن لیگ رہنما کےگھر پر فائرنگ،عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے

منڈی بہاؤالدین: ن لیگ رہنما کےگھر پر فائرنگ،عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم ملزمان  کی مسلم لیگ ن کے رہنما مختار بہاول کا کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مختار بہاول کے گھر پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم چار ملزمان نے آہلہ روڈ پر کھڑے ہوکر فائرنگ کی اور فوری فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے  اور عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ 

پولیس کی جانب سے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی اور تفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔