دھوپ کیساتھ   ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ برقرار، فضائی آلودگی میں لاہور کا پانچواں نمبر

 دھوپ کیساتھ   ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ برقرار، فضائی آلودگی میں لاہور کا پانچواں نمبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان)  صوبائی دارالحکومت لاہو ر میں آلودگی کا راج برقرار ہے ، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں باغوں کا شہر پانچویں نمبرپر آ گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا موسم سہانا ہو تا جا رہا ہے، صبح سویرے مدھم دھوپ میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی برقرار  ہے ،درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 محکمہ موسمیات کا  کہنا ہے کہ شہر  میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے،ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے امکانات نہیں،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 5ویں نمبر پر ہے، ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ۔