ویب ڈیسک : حکومت نے بجلی کا استعمال کرنے والےگھریلو اور تجارتی صارفین پر ’بجلی ‘ گرادی ۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کے بنیادی اور سہ ماہی ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ سبسڈی واپس لینے کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت برآمدی شعبے کو دی گئی سبسڈی واپس لینے کے لیے بھی تیار ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ٹیرف میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔صرف فروری کے مہینے میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔حکومت لائن لاسز کو کم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔
حکومت نے صارفین کے بلوں میں فوری طور پر شامل کرنے کے لیے 3.39 روپے فی یونٹ سرچارج کو بھی منظوری دے دی ہے،سبسڈی واپس لینے کے نتیجے میں جون میں بجلی کی قیمت 23 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب عوام کو اب بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کے لیے کمر بستہ ہو جانا چاہیے کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
اتھارٹی 22 فروری 2023 کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔اگر درخواست قبول کی جاتی ہے، تو اضافہ انہیں صارفین سے 17.19 بلین سے زیادہ وصول کرنے کے قابل بنائے گا۔
لیسکو نے 6.34 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ GEPCO 6.56 بلین روپے سے زائد؛ فیسکو 4.47 ارب روپے سے زائد؛ میپکو نے 2.40 بلین روپے سے زائد اور آئیسکو نے 1.32 بلین روپے سے زائد صارفین سے۔ بجلی کمپنیوں نے نیپرا اتھارٹی میں دائر درخواست میں رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگ لی۔لیسکو نے صارفین سے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ، فیسکونے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے، نیپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری اور مارچ کےبلوں میں وصولی ہوگی جب کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 21 پیسےفی یونٹ کےحساب سے وصولی ہوگی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 69 پیسے رہ جائے گا جب کہ جون، جولائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ جولائی، اگست میں منظورکردہ فیول ایڈجسمنٹ 9 روپے 90 پیسے اور 4 روپے 51 پیسے فی یونٹ اگلے 6 مہنیوں کے دوران میں وصولی کیا جائے گا، قسط ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کے حساب سے 6 ماہ میں وصول کی جائے گی، مارچ کے مہینے میں یہ سرچارج وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے لیے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔