قطری گروپ نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا سپنا سجا لیا

قطری گروپ نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا سپنا سجا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا سپنا سجا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قطر میں عالمی فٹبال کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد کھیل کے دیوانوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک نجی گروپ نے مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کلب کے مالکان کی یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا خریدار مل جائے جو 6 بلین پاؤنڈز سے زیادہ رقم ادا کرنے کو تیار ہو۔اس رقم سے وہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے تاریخی اسٹیڈیم کو از سر نو بنانے اور دوسری سہولیات تیار کرنےپر خرچ کرنے کے خواہاں ہیں۔ پراجیکٹ پر تقریباً 2 بلین پاونڈز کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو قطری گروپ کے لیے بڑی رقم نہیں۔

یہاں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی مانچسٹر یونائیٹڈ اور پی ایس جی کو الگ الگ حیثیت سے خریدنا چاہ رہے ہیں اور دراصل مانچسسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے والا قطری گروپ انہی کا ہے۔