سٹی 42: مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف فائنل رائونڈ شروع کرنے سے پہلے اپنی تنظیموں کی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا،ن لیگ کا پہلا ہدف ایم ایس ایف بن گئی، ایم ایس ایف سے پرانےبابوں کی چھٹی کافیصلہ کرلیا گیا۔
34سال سے زائد عمرکاکوئی شخص یوتھ ونگ کارکن یاعہدیدارنہیں رہ سکےگا ، ایم ایس ایف کیلئےبھی 30سال سےزائد عمرکاکوئی عہدیداریارکن نہیں ہوگا ، ایم ایس ایف کا رکن یا عہدیدار ہونےکےلئے طالب علم ہونا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تعلیم مکمل ہونےکے بعد کوئی بھی عہدیدار عہدہ برقرار نہیں رکھ سکے گا ۔
صدرمسلم لیگ ن مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن رانا ارشدبھی نااہل ہوں گے، 45سالہ صدرایم ایس ایف پنجاب شہزاد خان بھی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے ،شہزاد خان کو چند روز قبل ہی رانا ثنااللہ نے صدارت کا نوٹیفیکشن دیا، 42سالہ صدر یوتھ ونگ لاہورخرم روحیل اصغربھی عہدےپرنہیں رہیں گے۔
دوسری جانب ن لیگ کی قیادت نے خواتین ارکان اسمبلی کی کارکردگی سے ن لیگ کی قیادت مایوس ہوگئی، خواتین ایم پی ایز کی مایوس کن کارکردگی پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے نوٹس لے لیا۔
یادر ہے مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے،اپوزیشن لیڈر بھی اسی جماعت کا ہے،اگر ن لیگ چاہے تو کسی بھی جماعت کو ساتھ ملا کر حکومت بنا سکتی ہے۔
واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک دوروز میں پاکستان واپس آرہے ہیں،انہوں نے لندن میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے 2 گھنٹے طویل ملاقات بھی کی ،ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال،پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔