(سٹی42) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے، کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کا احترام فلاہی معاشرے کی دلیل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہاکہ صاف پانی کے ساتھ صاف انصاف بھی ضروری ہے، کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کا احترام فلاہی معاشرے کی دلیل ہے، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں، فیصلوں پر تنقید ہماراآئینی و قانونی حق ہے,کچھ عناصرریمارکس کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہیں ,فیصلے میں ایسی بات نہیں ہونی چاہیئے جسے مخالفین پوائنٹ سکورننگ کیلئے استعمال کر سکیں۔