ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کا حکم

سندھ میں سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکاری محکموں میں دفتری اوقات کار کی خلاف ورزی  پرسندھ حکومت نے سخت نوٹس لے لیا ۔

بیشتر افسران صبح 9 بجے وقت پر دفتر نہیں پہنچتے، محکموں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔ اعلیٰ حکام نے تمام افسران کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دیں۔

سرکاری دفتروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر خدمات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔افسروں کو حکم دیا کہ صبح 9 بجے دفتر لازمی پہنچیں۔

پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے وقت کی پابندی ضروری ہے ۔ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹ  نے  تمام محکموں کو ہدایات  جاری کرتے ہوئے حکم نامہ دیا کہ دفتر حاضری 9 بجے ہر صورت یقینی بنائیں۔