ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں موسم سرد رہے گا؛ اہم پیش گوئی سامنے آگئی

ملک بھر میں موسم سرد رہے گا؛ اہم پیش گوئی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرد اور خشک جبکہ کچھ علاقوں میں شدید سردی ہوگی ۔ 

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور دھندمیں اضافہ کا امکان ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت   لہہ منفی 07، اسکردومنفی06، گلگت منفی05،گوپس ، بگروٹ اور قلات میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع  ہے ۔ ؒخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع  ہے ۔ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے  ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے  ۔سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے  ۔اس دوران بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔ سکھر،روہڑی،گھوٹگی،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے ۔

      کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودجبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔