ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پرائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی

پنجاب میں پرائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:   پنجاب کے 1 لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔

اساتذہ  کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ٹریننگ کا عمل بار بار رک جاتا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا، جس سے ماڈیولز نامکمل رہ جاتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جبکہ تکنیکی مسائل برقرار ہیں، اساتذہ نے ویب سائٹ کی خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریننگ بروقت مکمل کی جا سکے۔