ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول کو تکلیف یہ ہے کہ ان کی سندھ میں سیلیکشن مشکل ہو گئی ہے، عابد شیر علی

Abid Sher Ali, Bilawal Bhutto, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نواز شریف کی سابق حکومت کے وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے  بلاول بھٹو کی نواز شریف  پرتنقید پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی پی چیئرمین کی اصل تکلیف یہ ہے کہ اس بار ان کی سندھ میں آسانی سے سلیکشن نہیں ہوگی۔

اتوار کو کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ سیاستدانوں کے الیکشن لڑنے کے مقاصد ذاتی ہیں، الیکشن میں کوئی کھلاڑی اور نہ کوئی اور ہمارا مقابلہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک الیکشن اس لیے لڑ رہا ہے کہ جیل سے نکل جائے اور دوسرا اس لیے لڑ رہا ہے کہ جیل سے بچ جائے لیکن میں عوام کے مسائل کےحل کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔