ٹوئٹر صارفین کیلئے اچھی خبر

ٹوئٹر صارفین کیلئے اچھی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس بار خاص بات یہ ہے کہ ایپل صارفین کے لیے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 11 ڈالرز (2473 پاکستانی روپے) جبکہ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے 8 ڈالرز (1798 پاکستانی روپے) ماہانہ میں دستیاب ہوگی۔ ٹوئٹر بلیو کے اپ ڈیٹ ورژن میں صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکیں گے، 1080p ریزولوشن والی ویڈیوز اپ لوڈ جبکہ اکاؤنٹس پر ویری فائیڈ کا بلیو چیک حاصل کرسکیں گے۔

یہ اعلان ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کیا گیا مگر اس میں وضاحت نہیں کی گئی کہ ایپل صارفین دیگر کے مقابلے میں سبسکرپشن سروس کے لیے زیادہ فیس کیوں ادا کریں گے۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ ایپل ایپ اسٹور کی 30 فیصد فیس سے ہونے والے نقصان سے بچنا ہے۔

ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو کم اشتہارات دکھائے جائیں گے جبکہ وہ زیادہ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین 8 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کرکے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے تھے۔ سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ اب ایک ماہ بعد اسے پھر سے لانچ کیا جارہا ہے۔ 25 نومبر کو ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کے لیے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس پر گولڈ ٹک، حکومتی اداروں کے اکاؤنٹس پر گرے جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹک استعمال کیا جائے گا۔ ایلون مسک نے کہا کہ تمام اکاؤنٹس پر ویری فائی چیک مارک کو ایکٹیویٹ کرنے سے قبل ان کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer