ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کی نااہلیوں کا سلسلہ عروج پر۔۔۔

لاہور بورڈ کی نااہلیوں کا سلسلہ عروج پر۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے عملے کو معاوضوں کی ادائیگی نہ کرسکا، معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث امتحانی عملے کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر پارٹ ون اور ٹو میں ڈیوٹیاں دینے والا نو ہزار سے کا زائد امتحانی عملہ تاحال معاوضے سے محروم ہے، جن میں میٹرک عملی امتحانات کے ایک ہزار ایگزمینرز بھی شامل ہیں۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری معاوضوں کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں، ان کا  کہنا تھا کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو 2019 کے امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانی عملے کو ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، ایک ہفتہ تک تمام عملے کو ادائیگی کردی جائے گی۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw