ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا

ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث  ایف آئی اے نے انہیں لندن جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر انہیں لاہور سے براستہ دوحہ لندن جانے سے روکتے ہوئے جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے نیب کی درخواست پر حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔ حمزہ شہباز قطر ایئر ویز کی پرواز 620 پر دوحہ کے راستے لندن جارہے تھے۔

 نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکےخلاف نیب میں متعددمقدمات زیرسماعت ہیں جن کی تفتیش کیلئے حمزہ شہباز کوبیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے۔حمزہ شہبازکیخلاف صاف پانی کرپشن، رمضان شوگرملز سمیت دیگرکیسززیرتفتیش ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی رہنما  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو امیگریشن کاؤنٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دہشتگرد نہیں ہیں، حمزہ شہباز ذمہ دار شہری اور سیاستدان ہیں، بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا؟

Sughra Afzal

Content Writer