ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، افسران کی خدمات واپس ، ملازمت پر بحالی کے احکامات جاری

اسلام آباد:بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، افسران کی خدمات واپس ، ملازمت پر بحالی کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)  وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں، افسران کی خدمات واپس کرنے، مطالعاتی رخصت، ملازمت پر بحالی اور محکمانہ سزا ختم کرنے سمیت متعدد انتظامی فیصلے کیے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام فیصلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشنز کے مطابق تقرری کے منتظر، سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے محمد حسن عبداللہ ملک کی خدمات نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے سپرد کی گئی ہیں اور دفاع ڈویژن کی سیکشن افسر عظمٰی ناز ستی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ ان کی 13 اگست 2026 سے 15 جولائی 2028 تک مطالعاتی رخصت بھی منظور کر لی گئی ہے، مزید برآں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات گریڈ 18 کے آڈٹ افسر فیصل اقبال کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان، اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سید زواد حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے، دریں اثناء، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کی سیکشن افسر امبرین مظہر کی رخصت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور انہیں 30 ستمبر 2026 کو رخصت مکمل ہونے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد عارف تحسین کی بطور ڈپٹی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعیناتی منسوخ کر کے انہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارت انسانی حقوق تعینات کیا گیا ہے۔

 مزید برآں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے نعمان افضل اعوان کے خلاف عائد محکمانہ سزا ختم کر دی گئی ہے، سزا میں سنشور اور 2 سال کیلئے ایک انکریمنٹ روکنا شامل تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ کارروائی فیڈرل سروس ٹریبونل کے 13 اپریل 2026 کے فیصلے کی روشنی میں ختم کی ہے، اسی طرح معطل کیے گئے سیکشن افسر حماد حسن کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا ہے، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 17 کے خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات حامد احسان وڑائچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کی 30 اگست 2027 تک مطالعاتی رخصت بھی منظور کر لی گئی ہے، علاوہ ازیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سیکشن افسر نسرین فرحان کا ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے، دریں اثناء، پولیس سروس کی گریڈ 19 کی ایف آئی اے میں تعینات ایس ایس پی سمیرا اعظم کے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی میں اٹیچمنٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے پیریڈ میں تاحکم ثانی توسیع کر دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ تمام تقرر و تبادلوں، رخصت، بحالی اور دیگر انتظامی فیصلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔