ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام! صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ

ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام! صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں میں صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں گزشتہ 3 دہائیوں سے صفائی ٹھیکے پر ہے ، ٹھیکے پر ہسپتالوں میں صفائی کی حالت انتہائی ابتر رہی ،شہباز  شریف کی وزارت اعلی کے پہلے دور میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا سلسلہ شروع ہوا،ٹھیکیداروں کی جانب سے عملہ صفائی کو پورا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا 
صفائی کی ابتر حالت پر ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سپرد ہوگا ،ستھرا پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی صفائی کے حوالے سے جامع پلان وضع کرنا شروع کر دیا ۔

Ansa Awais

Content Writer