احمد منصور : 79ویں جشنِ آزادی کی مناسبت سے ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے جذبے کے تحت شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سبز ہلالی پرچم تھام کر شبِ آزادی کی شان و شوکت میں بھرپور انداز سے شریک ہوں۔
ٹیزر میں عوام کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک آواز بنیں اور فضاؤں میں "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کا نعرہ بلند کریں۔
جشنِ آزادی کی مرکزی تقریبات کے سلسلے میں یادگارِ فتح پر شبِ آزادی کا خصوصی اور شاندار پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور عکاسی کی جائے گی۔