ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور کا سود خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم، 14 اگست پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

سی سی پی او لاہور کا سود خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم، 14 اگست پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں 14 اگست کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات اور سود خوروں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے یومِ آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے سود خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سود خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور وہ اس مہم کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سود خوروں کے خلاف کارروائیوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سود خوری کے متاثرین کو فوری انصاف اور مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ شہری سود خوروں کے خلاف بلاخوف و خطر پولیس کو اطلاع دیں، ان کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید، ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ احمد سمیت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی روک تھام اور آئندہ کے لیے سکیورٹی و آپریشنل حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔