سٹی 42: کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45، نوکنڈی، دادو اورچلاس میں 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ Prob:45% ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم موسم گرم اورشدیدحبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم سوات،دیر،کوہستان، بٹگرام،ہری پور،نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباداور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،قصور،شیخوپورہ، حافظ آباداور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم خضدار، ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔