دورِ نایاب :ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ سےملحقہ نالہ کورکرکےنیا سلاٹرہاؤس بنایاجائےگا،ایل ڈی اےنےٹولنٹن مارکیٹ سلاٹرہاؤس کاپی سی ون تیارکرلیا،سلاٹر ہاؤس ، لوڈنگ ان لوڈنگ ایریا و دیگر مشینری کاتخمینہ 1 ارب 62کروڑلگایاگیا،ایل ڈی اے پی سی ون منظوری کیلئے پی این ڈی کو ارسال کرے گا۔
اس سے قبل ایل ڈی اےٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن پراجیکٹ پرکام مکمل کرچکا تھا،جدید سلاٹر ہاؤسنگ میں مینول سلاٹرنگ کی جائے گی،گوشت کی ترسیل کا نظام جدید خطوط پر ہوگا۔
ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا تخمینہ لاگت کے بعد ڈیزائن ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔