عرفان ملک: سی سی ڈی کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چھٹہ نے فورس کویونیفارم نہ پہننےکی ہدایت کی تھی،یونیفارم کےبغیرکارروائی سےکرپشن واختیارات سےتجاوزہونےکاخدشہ تھا،حکام نے فورس کے لیے سپیشل یونیفارم کی تجویز پیش کردی۔
پنجاب حکومت سی سی ڈی پنجاب کیلئےیونیفارم کاانتخاب کرےگی،آسمانی نیلےرنگ کی شرٹ اورگہرےرنگ کی پتلون بطوروردی تجویز کی گئی۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کےبعدوردی کاحتمی رنگ اورڈیزائن سامنےلایاجائیگا ،سی سی ڈی کےافسران واہلکاریونیفارم میں کارروائی کریں گے۔