شاہد سپرا:وفاق کاٹرانسمیشن سسٹم چارجزکی مدمیں بجلی کےصارفین پراربوں کااضافی بوجھ ڈالنےکافیصلہ، نیشنل گرڈکمپنی نےسسٹم چارجزکی مدمیں اضافےکی نیپرامیں درخواست دائرکردی۔
نیشنل گرڈکمپنی نے484ارب کےسسٹم چارجزوصول کرنےکیلئےدرخواست دائرکی، نیشنل گرڈکمپنی نے2022سے23کیلئے112ارب روپےکی درخواست دائرکی۔
2023سے 2024کیلئے163ارب روپےمانگ لئےگئے، سال 2024 سے 2025کیلئے 209ارب روپے مانگ لئےگئے۔
نیپراکی جانب سےمنظوری ملنےپرصارفین سےوصولی کی جاسکےگی، صارفین سےبجلی کےبلوں کی مدمیں 284ارب وصول کئےجائیں گے۔