ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں

واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی مقبول واٹس ایپ  نے صارفین کے لئے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا، واٹس ایپ نے اسٹیٹس میں ایک ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا۔

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا "لے آؤٹ ٹول" ( Layout Tool) متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے اب اسٹیٹس میں بیک وقت متعدد تصاویر شامل کی جا سکیں گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر اُن صارفین کے لیے ہے جو ایک ہی لمحے کے مختلف زاویے دکھانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسٹیٹس بناتے وقت صرف "Layout" آپشن پر ٹیپ کریں اور اپنی پسند کے مطابق تصویریں شامل کر لیں۔

یہ فیچر حالیہ اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں دنیا بھر کے صارفین تک پہنچ جائے گا۔