ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب کا  نیا فیچر متعارف، کم عمر صارفین پر خودکار پابندیاں لگیں گی

یوٹیوب کا  نیا فیچر متعارف، کم عمر صارفین پر خودکار پابندیاں لگیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیچر 13 اگست سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر امریکا میں محدود صارفین پر لاگو کیا جائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی عمر کا اندازہ لگائے گی تاکہ انہیں عمر کے مطابق مواد اور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

نیا اے آئی سسٹم صارف کے اکاؤنٹ میں درج تاریخ پیدائش پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر کا اندازہ لگائے گا، جیسے کہ سرچ کی جانے والی ویڈیوز، دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کیٹیگری، اکاؤنٹ کی مدت (یعنی کب سے استعمال ہو رہا ہے)۔
اگر سسٹم اس نتیجے پر پہنچا کہ صارف کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو خودکار طور پر مخصوص پابندیاں نافذ ہو جائیں گی، جن میں بالغوں کے لیے مخصوص مواد تک رسائی بند کرنا شامل ہوگا۔

اگر کوئی صارف سسٹم کے اندازے سے اختلاف کرتا ہے تو وہ حکومتی شناختی کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کر سکے گا۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صارفین کے تحفظ اور بہتر تجربے کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق ابتدائی نتائج کی بنیاد پر اس ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔