گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کے منہ پر تیزاب پھینک دیا

 گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کے منہ پر تیزاب پھینک دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بہاولپور میں تیزاب گردی کا واقعہ، گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کے منہ پر واش روم تیزاب پھینک دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کا واقع ٹالی محلہ میں پیش آیا، تیزاب کے باعث خاتون کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا، 23 سالہ خاتون کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

 ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی۔ایس ایچ او کوتوالی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، متاثرہ خاتون کی مدد سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈی پی او  سید محمد عباس ے مطابق ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایسے سفاک ملزم کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔