ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف قانون دان محمد محسن ورک کو اہم عہدہ مل گیا

معروف قانون دان محمد محسن ورک کو اہم عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)معروف قانون دان محمد محسن ورک کو اہم عہدہ مل گیا  ,محمد محسن ورک ایڈوکیٹ  کو ممبر جوڈیشل اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا ۔

وزیراعظم میاں شہباز  شریف اور چیف جسٹس پاکستان  کی منظوری کے بعد وزارت قانون انصاف  نے نوٹیفکیشن جاری کیا, محمد محسن ورک ایڈوکیٹ کی  بطور ممبر جوڈیشل اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو لاہور تین سال  کے لئے تعیناتی کی گئی ہے۔

محسن ورک ایڈوکیٹ کو ممبر جوڈیشل اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو تعیناتی  پر لاء افسران اور وکلاء کی جانب سے  مبارکبادیں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ ،سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون سمیت  دیگر بار عہدیداروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈوکیٹ  کو ممبر جوڈیشل اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو لاہور تعینات ہونے پر  مبارکبادیں  دی گئیں ۔