ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کے تحت امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری

پی پی ایس سی کے تحت امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کو سرکاری کالجوں میں لیکچررز تعینات کر دیا گیا،سرکاری کالجوں میں 145 لیکچررز تعینات کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ہا ئرایجوکیشن نے پانچ مضامین میں نئے لیکچررز تعینات کر دیے ہیں،شعبہ سرائیکی میں سات لیکچررز، شماریات میں 47 لیکچررز تعینات کیے گئے ہیں،محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق کمپیوٹر سائنس میں 58 لیکچررز، سوشل ورک میں 10 لیکچررز تعینات کیا گیا ہے۔

سرکاری کالجوں میں کامرس کے 14 اور جغرافیہ کے مضمون میں 19 لیکچررز تعینات کیے گئے ہیں،سرکاری کالجوں میں تعینات ہونے والے نئے اساتذہ کو 20 اگست تک جوائننگ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرکاری کالجوں کے لیکچرارز کی ترقیوں کے مسترد شدہ کیسز کو دوبارہ زیر بحث لانے کا فیصلہ کیاگیا، لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے لیکچرارز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس مانگ لی گئیں، سرکاری کالجوں میں تعینات لیکچررز کے ناموں کو ترقیوں کے لیے مسترد کر دیا گیا تھا ان اساتذہ کی ادھوری رپورٹس اور کلیئرنس نہ ہونے کی بناء پر پرموشن بورڈ نے ترقیاں کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

 لاہور سمیت صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ 2019 اور 2020 کہ سالانہ کارکردگی رپورٹس، کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور بورڈز نتائج کی تفصیلات ڈی پی آئی کالجز ارسال کریں۔

ڈی پی آئی کالجز نے ترقیوں کے لیے صرف ان اساتذہ کی تفصیلات طلب کی ہیں جن کے نام سابقہ سلیکشن بورڈ میں مسترد کیے گئے تھے، ڈی پی آئی کالجز نے ترقیوں کے اہل میل اساتذہ کے سینیارٹی نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer