چیف جسٹس پاکستان عیدالاضحیٰ کہاں منائیں گے؟

چیف جسٹس پاکستان عیدالاضحیٰ کہاں منائیں گے؟

 (ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور وکلاءکی اکثریت لاہور میں عید منائے گی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمرعطاء بندیال، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سمیت سپریم کورٹ کے کئی ریٹائرججز لاہورمیں عید منائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید بھی لاہور میں جبکہ جسٹس محمد قاسم خان برطانیہ میں عید منائیں گے، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان لاہور میں جبکہ جسٹس ملک شہزاد احمد ملک راولپنڈی میں عید کی نمازپڑھیں گے۔

لاہورمیں عید کرنے والوں میں جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔

جسٹس عابد عزیزشیخ، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ بھی لاہور میں عید منائیں گی۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان ، سابق صدر سپریم کورٹ بار اعتزاز احسن، حامد خان، میاں اسرار الحق، صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان اور صدارتی امیدوار لاہور بار میاں جہانگیر سمیت سیشن ججز اور جوڈیشل افسروں کی بڑی تعداد لاہور میں عید منائےگی۔