ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد کنگز مین کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

حیدرآباد کنگز مین کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل 11 کے میچ نمبر 20 میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کنگز مین کے لیے یہ میچ خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کنگس مین آج اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیوڈوارنر کمر کی تکلیف کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے رہے، جس کے باعث ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان معین علی کے سپرد کی گئی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اسکواڈ میں آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر مارنس لبوشین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نوجوان بیٹر صائم ایوب بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کی عدم موجودگی میں ریزا ہینڈرکس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان پیسر  احسان اللہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔