ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے  نے 12 سے 17 اپریل تک بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ۔

12 سے 17 اپریل تک اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے ۔سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت میں معمولی سے قدرے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع  ہے۔  

پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان  ہے ۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، سیالکوٹ، لاہور،میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں 13 سے 17اپریل تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان  ہے ۔ 

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 12 سے 17پریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔  صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ،، کرک، بنوں اورڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع  ہے ۔

 گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غزر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان، مسافر احتیاط کریں ۔

پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ۔  شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں ۔ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں ۔

سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔