ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامناسب انداز میں جشن، گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

 نامناسب انداز میں جشن، گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

 راولپنڈیز کے خلاف میچ میں جہانداد خان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی۔

 میچ ریفری نے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نے سعد مسعود کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔