ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے گرمی کی لہر کا آغاز، شہر قائد کی عوام کیلئے اہم خبر

آج سے گرمی کی لہر کا آغاز، شہر قائد کی عوام کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آج سے گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اتوار سے بدھ تک دن کے اوقات میں گرمی اپنی شدت برقرار رکھے گی اور تیز دھوپ کے باعث موسم انتہائی گرم رہے گا۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سمت سے ہلکی رفتار میں ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ماہرین نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر قائد کی عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تیز دھوپ کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی و دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے تاہم بعد از دو پہر کرم، ہنگو،پاڑاچنار،ایبٹ آباد،سوات،دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

علاوہ ازیں  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ مری،گلیات،سیالکوٹ،جہلم،راولپنڈی،چکوال اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔