ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی 32 اے طیارہ خاص کیوں ؟

سی 32 اے طیارہ خاص کیوں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی وفد کو پاکستان لانے والا سی 32 اے طیارہ خاص کیوں ہے اس کی اہم وجہ ہے کہ  یہ طیارہ اسپیشل آپریشنز، وی آئی پی ٹرانسپورٹ کیلئے 1998 میں متعارف کرایا گیا تھا، 28 سال پرانا بوئنگ سی 32 اے طیارہ درحقیقت بوئنگ 757 کی جدید شکل ہے جبکہ طیارہ کبھی کبھی وی سی 25 اے کی جگہ ائیر فورس ون کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

  ایران سے جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان آنیوالے   امریکی وفد نے جس بوئنگ سی 32 اے طیارے میں سفر کیا وہ امریکی نائب صدر کے سفر کیلئے مخصوص ہے،طیارے سے خاتون اول، سیکرٹری آف اسٹیٹ، صدر کی کابینہ اور کانگریس ارکان بھی سفر کرتے ہیں۔

  طیارہ اہم سیاسی عہدیداروں کو ایگزیکٹو ٹرانسپورٹ اور وسیع مواصلاتی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔

 دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے باعث فضائی آپریشن کی بحالی میں تیزی آ گئی ہے، ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق لاہورسمیت ملک بھرکےائیرپورٹس سےخلیجی ممالک کےلیےپروازوں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  ذرائع کاکہنا ہےکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 12 پروازیں خلیجی ممالک کےلیےروانہ ہوئیں۔

   اسی طرح کراچی سے16،اسلام آبادائیرپورٹ سے 18پروازیں اڑان بھر گئیں،ملتان سے 6 جبکہ پشاور سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوئیں۔