ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل سے انتقام لیں گے، حافظ نعیم الرحمن کا لاہور میں غزہ مارچ میں اعلان

اسرائیل سے انتقام لیں گے، حافظ نعیم الرحمن کا لاہور میں غزہ مارچ میں اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچے کے خون کا انتقام لیں گے.  

حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں خواتین، صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو، پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو ملتان اور  20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔