ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 سینئیرججز کیلئے ڈیوٹی روسٹر نئی ہدایات کیساتھ جاری

10 سینئیرججز کیلئے ڈیوٹی روسٹر نئی ہدایات کیساتھ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاورذوالفقار) لاک ڈاؤن کےدوران 10 سینئیرججز کےبطور ڈیوٹی ججزروسٹر جاری کردیاگیا، سیشن جج لاہور نےتمام ڈیوٹی جوڈیشل افسران کو درخواست ضمانتیوں پر فیصلہ سنانےکا اختیاردےدیا۔

ڈیوٹی روسٹرکےمطابق 14 اپریل تک 10 ججزمقدمات کی سماعت کریں گے، سیشن جج لاہور نے ڈیوٹی ججز کو مقدمات پر فیصلہ سنانےکا اختیار بھی دے دیا،رخصت پرجانےوالے فاضل جج کی ڈیوٹی جونئیرجج کرے گا،اس سے قبل ڈیوٹی ججز بغیر کارروائی کیسز کی سماعت کرتے تھے،ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی دینےوالے ججز میں ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری،امجد علی شاہ ،محمد یونس عزیز،طارق سلیم اورعتیق الرحمان سمیت دیگرججزشامل ہیں۔
واضح رہے کہ 6 اپریل کولاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے آٹھواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا تھا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد آٹھواں ججز روسٹر جاری ہوا، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی کے سات اپریل کو بھی اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کی وجہ سے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا تھا۔
ترمیمی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی آٹھ اپریل سے پرنسپل سیٹ پر کام سرانجام دیں گے جبکہ ترمیمی روسٹر میں پرنسپل سیٹ پر دس ڈویژن، 32 سنگل بنچز برقراررہیں گے,ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان، ڈویژن بینچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔

 ڈویژن بینچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن ، ڈویژن بینچ نمبر4 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبالش، ڈویژن بینچ نمبر5 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم، ڈی بی 6 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال مقدمات کی سماعت کریں گے,علاوہ ازیں تمام ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer