4ججز کے بطور جج ہائیکورٹ 7 سال مکمل , ریٹائرمنٹ کی تاریخیں جاری

4ججز کے بطور جج ہائیکورٹ 7 سال مکمل , ریٹائرمنٹ کی تاریخیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: جسٹس عاطر محمود سمیت چارججز کے بطور جج لاہور ہائیکورٹ 7 سال مکمل ہوگئے، ججز میں جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس عابدشیخ شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چاروں ججز 12 اپریل دوہزار 2013 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے ، جسٹس عاطر محمود اس وقت ججز سنیارٹی میں 8 ویں نمبر پر اور 8 مارچ 2021 کو ریٹائر ہوں گے،جسٹس شاہد بلال حسن ججز سنیارٹی میں 9 ویں نمبر پر اور 11 مارچ 2027 کو ریٹائر ہوں گے،جسٹس مس عالیہ نلیم ججز سنیارٹی میں 10 ویں نمبر پر اور 11 نومبر 2028 کو ریٹائر ہوں گی جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ ججز سنیارٹی میں 11 ویں نمبر پر اور ان کی ریٹائرمنٹ کی مدت 25 اپریل 2029 ہے,ذرائع کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ چیف جسٹس ہائیکورٹ کے منصب پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں.

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت 13 ججز میں سے کچھ رواں سال ریٹائر ہو گئے ہیں جبکہ کچھ کی مدت ملازمت باقی پڑی ہے،چیف جسٹس مامون رشید شیخ آئندہ ماہ 18مارچ کو ریٹائر ہوئے تھے،وہ لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد 24 اپریل کو ،رجسٹرار ہائیکورٹ اشتر عباس،جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور محمد اعظم گزشتہ ماہ کی 4 مارچ کو ریٹائر ہوئے، جج پنجاب سروس ٹربیونل محمدقاسم 9اپریل ریٹائر ہوئے،جج سپیشل کورٹ سینٹرل راولپنڈی ناصربیگ 11جون کو ریٹائر ہوں گے،پرزائڈنگ آفیسر پنجاب اپلیٹ ریونیو اتھارٹی جمیل احمد 2اگست کوریٹائر ہوں گے ۔

سیشن جج صارف عدالت عبدالحفیظ 13اگست کو ریٹائر ہوں گے، اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ لاہور عبدالقیوم خان 17 اگست کو ریٹائر ہوں گے،سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن لاہور بہادر علی خان یکم ستمبر کو ریٹائر ہوں گے،سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد راناآفتاب احمدخان بھی رواں سال 31 اکتوبرکو ریٹائر ہوں گے،رجسٹرار لاہورہائیکورٹ اشتر عباس رواں سال 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے جج صارف عدالت سرگودھا ملک خضر حیات 30نومبر کو ریٹائر ہوں گے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام 31 دسمبر 2020 کو ریٹائر ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer