ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریلوے پکے کوارٹر سے پرائیویٹ اکیڈمی کے بچوں کا داخلہ بھجوانے پر اہل علاقہ کا احتجاج

 ریلوے پکے کوارٹر سے پرائیویٹ اکیڈمی کے بچوں کا داخلہ بھجوانے پر اہل علاقہ کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سی ڈی جی بوائز ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹر سے پرائیویٹ اکیڈمی کے بچوں کا داخلہ بھجوانے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج، مظاہرین نے ڈی سی لاہورسےہیڈ ماسٹرعمرزاہد کوفی الفور برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں سی ڈی جی بوائز ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹرز سے پرائیویٹ اکیڈمی کے بچوں کے داخلے بھجوائے جانے پراہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا، اس موقع پر سگما اکیڈمی کے داخلےبھجوانے پراہل علاقہ نے ہیڈ ماسٹرعمر زاہد کیخلاف نعرے بازی کی اورانھیں شدی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ سگما اکیڈمی کےبچوں کا داخلہ سکول انچارچ عمرزاہدکی سفارش پر بھجوایا گیا ہے، انہوں نےالزام لگایا کہ پابندی کے باوجود سکول کے دیگراساتذہ سگما اکیڈمی میں پڑھاتے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ بچوں کے داخلے بھجوانا سرکاری طلباء کیساتھ  ناانصافی ہے، سی ای اوایجوکیشن پرویزاخترخان معاملہ کی میرٹ پرانکوائری کرائیں، دوسری جانب ہیڈ ٹیچرعمرزاہد کا کہنا تھا کہ سکول سے کسی اکیڈمی کے بچے کا داخلہ نہیں بھجوایا، تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer