سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سمیت ملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریال تالپور کا کہناتھا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں متاثرین کی امداد اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے سب کو مل جُل کر کام کرنا ہوگا،پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور احمد، زمرد خان اور مرتضیٰ ستی اس موقع پر موجود تھے۔