سٹی 42 : شہرِ قائد کے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز (کل) جمعرات کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے.
چیئرمین پرائیویٹ اسکولز حیدر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں مطلع صاف اور بارش کا سسٹم کمزور ہونے کے سبب فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے کسی طاقتور اسپیل کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے چند دن اور درکار ہوں گے، لیکن صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔
چیئرمین حیدر علی نے کہا کہ اگست اور ستمبر کے شروع میں پہلے ہی معمول سے زیادہ چھٹیاں ہو چکی ہیں، تعلیمی عمل بھی لازمی معمولات زندگی میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور سٹوڈنٹس موسم کے حوالے سے مطمئن ہیں ۔