ویب ڈیسک : سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات پر 26 سرکاری اسکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 سکول بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے کئی تعلیمی ادارے متاثر ہوئے۔ طلبہ کے لیے 2 روزہ تعطیل جبکہ تدریسی عملہ حسبِ معمول حاضری یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔