ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور ہانگ کانگ میں قانونی اور ریگولیٹری تعاون کے لیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران کیے گئے۔ وفاقی سیکریٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کی سیکریٹری انصاف نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے قانونی امور میں تعاون اور صلاحیت سازی پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ پاکستان کو ثالثی اور متبادل تنازعات کے حل (ADR) میں تربیت فراہم کرے گا، تاکہ قانونی تنازعات کے مؤثر اور غیر روایتی حل کو فروغ دیا جا سکے۔

معاہدے میں ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں (جیسے کرپٹو کرنسیز) کی ریگولیشن میں تعاون بھی شامل ہے، جو موجودہ ڈیجیٹل دور کے چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو گا۔