ویب ڈیسک: یونان کے شہر کیٹرینی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے جاری ہیں۔ انعام بٹ پہلوان نے 90 کلو کیٹگری میں آذربائیجان کے پہلوان کو 0-1 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یونان کے شہر کیٹرینی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے جاری ہیں۔ انعام بٹ نے اپنے پہلے مقابلے میں آذربائیجان جبکہ زمان انور نے دو مقابلوں میں ترکی اور رومانیہ کے پہلوانوں کو چت کیا۔ انعام بٹ پہلوان نے 90 کلو کیٹگری میں اپنے پہلے مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کو 0-1 سے شکست دے دی۔
Alhamdulila AJ hum ne 2 mukably JEET k quarter final k Liye qualify kar liya hi. APki Pehly Sy ziyada Duaon ki zaroorat hai. @PakinGreece @SportsBoardPak @Sports_BoardPB @mo_ipc @ForeignOfficePk @RaiTaimoorPTI @DrFMirza @asifzamanpsb pic.twitter.com/ZcDvt761So
— Inam Butt (@InamTheWrestler) September 10, 2021
زمان پہلوان نے اوپن ویٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں ترکی کے پہلوان کو 1۔5 سے جبکہ دوسرے مقابلے میں رومانیہ کو 3-0سے شکست دے دی۔ انعام بٹ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان مزید میڈلز لے کر آئیں۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا فائنل کل یونان کے شہر کیٹرینی میں ہی کھیلا جائے گا۔