ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے صمود فلوٹیلا روکنے کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی، سابق سینیٹرمشتاق احمدکی رہائی اوروطن واپسی پر خیرمقدم کیا گیا ۔ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کا دورہ کیا ، دورے میں باہمی تعلقات اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع ، سیاحت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی امور میں تعاون پر زور دیا گیا ، دونوں رہنماوں نے مسلہ فلسطین پر مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے القدس الشرف کو فلسطینی دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی۔ 

شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسلہ فلسطین پر اصولی موقف کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوئی ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا گیا۔