سٹی 42 : پنجاب یونیورسٹی کےآج ہونیوالے ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کےمطابق ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا، تاہم 13اکتوبر سےہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں، پیرافورس کےسب ڈیویژنل انفورسمنٹ آفیسرکا ٹیسٹ منسوخ کردیاگیا ہے،ایس ڈی ای او کا ٹیسٹ 11 اور 12 اکتوبرکوشیڈول تھا،ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔
محکمہ ہائرایجوکیشن نے لاہورکی تمام جماعات اورکالجزکوبندکرنےکےحکم دیدیا،پنجاب یونیورسٹی نےبھی یونیورسٹی بندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث بچوں کو چھٹی دی گئی ہے۔