ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا؛ محمد اورنگزیب

حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا؛ محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔ آج رات سے ورچوئل مذاکرات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے سلسلے میں واشنگٹن جاؤں گا۔