عمران یونس: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہاگیاتھا کہ یونیورسٹیاں اور کالجز 15 منٹ میں خالی کرا لیئے جائیں، جس کے بعداعلیٰ تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل کر دی گئیں۔
طلباء کوفوری طورپر یونیورسٹیوں اور کالجز سے باہر نکال دیاگیاہے۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکولوں میں11بجےچھٹی دینےکاحکم دیدیا۔ اس حوالے سےایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےسکول سربراہان کوحکم جاری کر دیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکول سربراہان والدین کوابھی سےکال کرکےآگاہ کریں،والدین اپنےبچوں کو11بجےسکول سےلےجائیں۔
خیال رہے کہ جمعہ کوعام طورپرزیادہ ترسکولوں میں12بجےچھٹی دی جاتی ہے۔