ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکیل کے داماد کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی

وکیل کے داماد کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے داماد کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے مغوی کی بازیابی کے لیے 15 اکتوبر تک ملتوی دے دی.

ایڈووکیٹ میاں طارق احمدکے دامادامجدرشید کی عدم بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔ جسٹس چوہدری سلطان محمود نےسماعت کی، ایس پی انویسٹیگیشن صدرڈویژن معظم جان سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالدنوازگھمن اور پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اعظم چغتائی پیش ہوئے۔ سماعت کےآغازپر جسٹس چودھری سلطان محمود نے ایس پی انویسٹی گیشن سے استفسارکیا کہ کیا رپورٹ ہے؟ جس پرایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ واٹس ایپ لوکیشن کیلئے متعلقہ ادارے کو لکھا گیا ہے، مگر ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ درخواستگزارکے وکیل میاں طارق احمد نے بتایا کہ “واٹس ایپ آن ہے اور کوئی اسے باقاعدگی سے چیک بھی کررہا ہے۔عدالت نے کہاکہ اگر واٹس ایپ کا ہیڈ آفس پاکستان میں ہوتا تو ہم انہیں نوٹس دیکر بلا لیتے۔ جسٹس چودھری سلطان محمود نے ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی کہ متعلقہ افسرکو فوری نوٹس کریں تاکہ واٹس ایپ لوکیشن کی رپورٹ جلدازجلد پیش کی جا سکے۔ عدالت نے15 اکتوبرتک کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک ٹھوس پیشرفت سامنے آنی چاہیے۔
 

Ansa Awais

Content Writer