سرکاری ہسپتالوں کی لیبزکا معیار بہتر بنانے کا مشن، وزیر اعلی پنجاب چغتائی لیب پہنچ گئے

سرکاری ہسپتالوں کی لیبزکا معیار بہتر بنانے کا مشن، وزیر اعلی پنجاب چغتائی لیب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)پنجاب میں ہسپتالوں کی لیبزکا معیار بہتر بنانے کا مشن ،، وزیراعلیٰ محسن نقوی ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ چغتائی لیب پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چغتائی لیب کا تفصیلی دورہ کیا،،مختلف شعبے دیکھے، لیب میں فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عمر چغتائی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹوکن کے اجراء سے سیمپل کولیکشن اورٹیسٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چغتائی لیب میں ٹیسٹنگ کیلئے مائیکرو بیالوجی مشین سمیت دیگر جدید آلات ومشینری کا معائنہ کیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کلینکل پتھالوجی،کلینکل فرانزک اوردیگر ڈیپارٹمنٹ دیکھے ۔ ڈاکٹر عمرچغتائی نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کولیبز کی ورکنگ کے حوالے سےبریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چغتائی لیب میں جدیدمشینری اورآلات کے ذریعے معیاری میڈیکل ٹیسٹ کے نظام کو سراہا ۔

وزیراعلی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں لیبز کو چغتائی لیب کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ ٹیم کو سرکاری ہسپتالوں کی لیبز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔