ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ عوام کو ریلیف دیئے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا‘‘

Acting Governor
کیپشن: Ch Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہیٰ سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز کی ملاقات، سابق صوبائی وزیر دلدار چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دیئے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر ہرحال میں قابو پانا ہو گا، بیروزگاری اور مہنگائی نےعوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ شہبازشریف نے ہمارے ہر فلاحی منصوبے کو بند کرنے کی کوشش کی، انسانی خدمت کے ادارے کو بھی ن لیگ کی حکومت نے بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ دس سال تک ن لیگ کی حکومت نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو مکمل نہیں ہونے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہونے کے باوجود آپریشنل نہیں کیا گیا اور شہبازشریف اس کے جوابدہ ہیں۔ بطور وزیراعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے عالمی اداروں کے تعاون سےپروگرام شروع کئے۔ ملاقات میں چودھری جاوید چٹھہ، بدرمنیر اور مطلوب ربانی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔