محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں دھڑے بندی، سیکرٹری راحیل نے عہدہ چھوڑ دیا

محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں دھڑے بندی، سیکرٹری راحیل نے عہدہ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں دھڑے بندی، وزیر راجہ یاسر ہمایوں سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے دھڑے میں شامل، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر راحیل صدیقی نے عہدہ ہی چھوڑ دیا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر راحیل صدیقی نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کو ساتھ ملا کر امور سرانجام دے رہے تھے جبکہ وزیر کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کے ساتھ مشاورت بھی نہیں کی جا رہی تھی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ کے دیگر افسران سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے کیمپ میں شام تھے اور محکمہ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم تھا,سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ریٹائرمنٹ قریب ہونے کی وجہ سے انھوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور 21 ویں گریڈ میں ہونے کے باعث انھیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملے نے سیکرٹری سے الوداعی ملاقات کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عثمان خالد خان نے ڈاکٹر راحیل کو یادگاری تصویر دی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں کی ایماء پر محکمہ کے تمام امور ساجد ظفر ڈال کو سپرد کر دیئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer