ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’کسی بھی منفی صورتحال کی ذمہ دارحکومت ہوگی‘‘

’’کسی بھی منفی صورتحال کی ذمہ دارحکومت ہوگی‘‘
کیپشن: City42 - Maryam Aurangzeb
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا پنجاب اسمبلی کے باہر رکاوٹیں اور راستے بند کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔ کسی بھی منفی صورتحال کے ذمہ دار سپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمان کو روکنا حکومت کی گھبراہٹ اور غیرجمہوری روئیے کا واضح ثبوت ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی کو جمہوری حق کے اظہار سے روکنا حکومتی بوکھلاہٹ اور خوف ہے۔ان کاکہناتھا کہ ملک وقوم اور ان کی حکومت نے پانچ سال دھرنے ، گالی اورانتشار برداشت کیا جبکہ ارکان اسمبلی کا پُر امن اجتماع اپنے قائد شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے ہےجوہو کر رہے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer